پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر منصور قادر نے ملک بھر کی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق انتخابی عمل کا آغاز 11مئی سے ہوگا۔شیڈول کے تحت راولپنڈی کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات
پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر منصور قادر نے ملک بھر کی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
لاہور۔23اپریل (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر منصور قادر نے ملک بھر کی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق انتخابی عمل کا آغاز 11مئی سے ہوگا۔شیڈول کے تحت راولپنڈی کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات ہفتہ، 11مئی کو منعقد ہوں گے جبکہ چکوال
اٹک اور جہلم کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات اتوار، 12مئی کو ہوں گے۔یہ انتخابات ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی تین سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد کرائے جا رہے ہیں۔امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ جمعرات، 30اپریل مقرر کی گئی ہے۔









