ارجنٹائن اپرتورا فٹ بال ٹورنامنٹ ،بوکا جونیئرز کی بڑی کامیابی، گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ارجنٹائن کے اپرتورافٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں بوکا جونیئرز نےانتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈیفینسا وائی جسٹیسیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 0-4 گول سے شکست دے کر گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

بیونس آئرس۔24اپریل (اے پی پی):ارجنٹائن کے اپرتورافٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں بوکا جونیئرز نےانتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈیفینسا وائی جسٹیسیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 0-4 گول سے شکست دے کر گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ شنہوا کے مطابق بوکا جونیئرز کی جانب سے ملٹن جمینیز نے ایلن ویلاسکو کے ساتھ عمدہ کمبینیشن کے بعد ایک شاندار کک کے ذریعے گیند جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی ، جس کے بعد ویلاسکو نے خود بھی ایک بہترین پاس پر ایک گول کر مقابلہ 0-2 کر دیا ۔

بیونس آئرس سے تعلق رکھنے والے کلب نے اپنی گرفت مزید مضبوط کرتے ہوئے ایڈم بیریرو کے گول کے ذریعے سکور 0-3 کر دیا جبکہ میچ کا آخری گول میگوئل میرینٹیل نے سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔ بوکا جونیئرز کے منیجر کلاڈیو اوبیڈا نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نے انتہائی منظم اور سمجھدارانہ کھیل پیش کیا، خاص طور پر دوسرے ہاف میں مڈ فیلڈ میں کی گئی تبدیلیوں نے مزید گول کرنے میں مدد دی۔

اس کامیابی کے بعد بوکا جونیئرز کی ٹیم کے 27 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ گول کرنے کی بہتر شرح کی بنیاد پر پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ ڈیفینسا وائی جسٹیسیا 19 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔