کیٹرینا سینیاکووا اور ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز میں فاتحانہ آغاز

جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔

میڈرڈ۔24اپریل (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ای ایس پی این کے مطابق جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں یوکرین کی ٹینس کھلاڑی لیوڈمیلا وکٹوریونا کیچینوک اور ان کی امریکی جوڑی دار میری کراؤزیک کو شکست دی۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یوکرین کی ٹینس کھلاڑی لیوڈمیلا وکٹوریونا کیچینوک اور ان کی امریکی جوڑی دار میری کراؤزیک کو 6-3، 1-6 اور 8-10سے ہرا کر دوسرے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔