بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 27اپریل کو کھیلا جائے گا

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق یہ میچ بیر سریشتھو فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمن سٹیڈیم،چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔

ڈھاکہ۔24اپریل (اے پی پی):بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق یہ میچ بیر سریشتھو فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمن سٹیڈیم،چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان بنگلہ دیش ٹیم نے مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی،تین ون ڈے میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جو بنگلہ دیش کی ٹیم نے 1-2 سے جیت لی تھی۔ ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 27 اپریل کو پہلے میچ سے ہوگا۔

ٹی ٹونٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کریں گے جبکہ میزبان بنگلہ دیش کو لٹن داس لیڈ کریں گے۔ دوسر ا ٹی ٹونٹی میچ 29 اپریل کو اسی مقام چٹوگرام میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 2 مئی کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم،ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔