راولپنڈی17اکتوبر (اے پی پی ) وفاقی وزیر برائے تعلیم و فنی تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا جس کا ثبوت ملک میںفنون لطیفہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نیشنل کالج آف آرٹس راولپنڈی کیمپس میں ”فساد زدہ علاقوں میں معاشرتی اقدار کا عکس “ کے عنوان سے دو …
فنون لطیفہ کی بڑھتی سرگرمیاں ملک میں قیام امن کا ثبوت ہیں ،انجینئر بلیغ الرحمٰن

مزید خبریں
راولپنڈی17اکتوبر (اے پی پی ) وفاقی وزیر برائے تعلیم و فنی تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا جس کا ثبوت ملک میںفنون لطیفہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نیشنل کالج آف آرٹس راولپنڈی کیمپس میں ”فساد زدہ علاقوں میں معاشرتی اقدار کا عکس “ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں جس وقت مسلم لیگ ن کی حکومت بر سراقتدارآئی تو ملک میں دہشت گردی کا دوردورہ تھا تاہم وزیر اعظم محمد نواز شریف نے فوج ،رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی باہم مشاورت سے نئی پالیسیاں تشکیل دیں جس کے نتیجے میں 2017 تک ملک میں دہشت گردی کا گراف تیزی سے نیچے آیا ،حکومتی اقدامات کی بدولت کراچی میں دہشت گردی ،قتل و غارت اور جرائم کا خاتمہ ہوا ،کوئٹہ ،بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں بھی امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ۔








