آئی ٹی ایف مینز فیوچرز ایم-15 (لیگ ون) ٹینس ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام آئی ٹی ایف مینز فیوچرز ایم-15 (لیگ ون) ٹینس ٹورنامنٹ (کل ) اتوارسے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگاجس کے کوالیفائنگ مقابلے صبح 10 بجے کھیلے جائیں گے۔

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام آئی ٹی ایف مینز فیوچرز ایم-15 (لیگ ون) ٹینس ٹورنامنٹ (کل ) اتوارسے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگاجس کے کوالیفائنگ مقابلے صبح 10 بجے کھیلے جائیں گے۔ہفتہ کو پی ٹی ایف سے جاری بیان کے مطابق ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے نامور کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان کے صفِ اول کے ٹینس پلیئرز بھی شرکت کر رہے ہیں جس سے ایونٹ میں سخت اور دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔

پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال کے باوجود پاکستان، اسلام آباد اور پی ٹی ایف کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مسلسل آئی ٹی ایف ایونٹس کی میزبانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نےتمام غیر ملکی اور مقامی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے یقین دلایا کہ مہمانوں کو بہترین سہولیات اور مہمان نوازی فراہم کی جائے گی۔سیکرٹری جنرل پی ٹی ایف کرنل ضیاء الدین طفیل اور دیگر حکام نے بھی کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب اور مسابقتی ٹورنامنٹ کی امید ظاہر کی ہے۔