ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سیدال خان 25 اپریل سے قائم مقام چیئرمین سینیٹ کےفرائض انجام دیں گے

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سیدال خان 25 اپریل سے قائم مقام چیئرمین سینیٹ کےفرائض انجام دیں گے

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سیدال خان 25 اپریل سے قائم مقام چیئرمین سینیٹ کےفرائض انجام دیں گے۔ہفتہ کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدرِ مملکت کے فرائض سرانجام دیں گے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے بیرونِ ملک دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی قائمقام صدر ، ڈپٹی سینیٹ سیدال خان قائمقام چیئرمین سینیٹ کے فرائض انجام دیں گے۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں