آئیسکو کا عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کی وجہ سے (کل )اتوار کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کی وجہ سے (کل )اتوار کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ہفتہ کو ترجمان آئیسکوکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس، اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

26 اپریل کو،راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک، فوجی فاؤنڈیشن، مورہ نگھیال، مورگاہ، ولایت کمپلیکس فیڈرز ،راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک ،سی او بی لین، عسکریXI، چیئرنگ کراس فیڈرز،جی ایس او سرکل میں صبح 08:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک ،132 کے وی نیو واہ (WAHـ05) سے پی او ایف ساؤتھ (POSـ4) اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

 

مزید خبریں