صدر مملکت آصف علی زرداری کی وائٹ ہاؤس کریسپانڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وائٹ ہاؤس کریسپانڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے اطمینان کا اظہار کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اوّل واقعہ میں محفوظ رہے

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وائٹ ہاؤس کریسپانڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے اطمینان کا اظہار کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اوّل واقعہ میں محفوظ رہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ دہشت گردی کی ایک گھناؤنی شکل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

 

مزید خبریں