دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزارکیوسک اور اخراج 36 ہزار کیوسک

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزارکیوسک اور اخراج 36 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 76 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 76 ہزار 400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 98 ہزار 300 کیوسک اوراخراج 93 ہزار 300 کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 95 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 80 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 67 ہزار 800 کیوسک اوراخراج 57 ہزار 300 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 41 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 41 ہزار 400 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 34 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 500کیوسک،کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 14 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک ہزار کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 8 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 8 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1464.76 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.496 ملین ایکڑفٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1161.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.179 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔