لاہور ہائیکورٹ نے منکی پاکس وائرس کے بڑھتے کیسز کے ٹیسٹ اور علاج معالجے سے متعلق دائر متفرق درخواست
منکی پاکس وائرس سے متعلق درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری
لاہور۔27اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے منکی پاکس وائرس کے بڑھتے کیسز کے ٹیسٹ اور علاج معالجے سے متعلق دائر متفرق درخواست پر محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر پیر کوابتدائی سماعت کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وفاقی اور صوبائی صحت کے حکام کو وائرس کے پھیلا وکو روکنے، موثر ٹیسٹنگ، علاج معالجے اور عوامی آگاہی کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے۔








