اوبر کپ میں چین کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی بیڈ منٹن ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ۔
اوبر کپ، چین کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی بیڈ منٹن ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر

مزید خبریں
نئی دہلی۔28اپریل (اے پی پی):اوبر کپ میں چین کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی بیڈ منٹن ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ۔ ای ایس پی این کے مطابق ڈنمارک میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل مرحلے میں چین نے بھارت کو صفر کے مقابلے میں 5 میچوں سے عبرت ناک شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ بھارتی کھلاڑی پی وی سندھو چینی حریف وانگ ژی ای کے مقابلے میں میچ ہار گئیں،ان کے بعد دیگر بھارتی کھلاڑی بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور کوئی بھی میچ جیتنے میں ناکام رہا۔دوسری جانب فٹ بال کے میدان میں آج کولکتہ کے سالٹ لیک سٹیڈیم میں میزبان ایسٹ بنگال کا سامنا اوڈیشہ ایف سی سے ہوگا۔








