ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا 79 واں ایڈیشن سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوچکا ہے۔ سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شرکت کر یں گے
ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ (بدھ کو ) سوئٹزرلینڈ میں ہوگا

مزید خبریں
برن۔28اپریل (اے پی پی):ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا 79 واں ایڈیشن سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوچکا ہے۔ سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شرکت کر یں گے۔
ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 5 مرحلوں پر محیط ہوگی جس کے پہلے مرحلے میں (کل )بدھ کو ریس میں شریک سائیکل سوار مارٹینی سے مارٹینی تک کا سفر طے کریں گے ۔ ریس کے پہلے مرحلے کا فاصلہ 171.2 کلومیٹر پر محیط ہوگا۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 6 روز جاری رہنے کے بعد 3مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔
ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس میں (یو اے ای ٹیم ایمریٹس ایکس آر جی)پرتگالی سائیکلسٹ جواؤ المیڈا اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1947میں ہوا جو بیلجیم کے سائیکل سوار کیٹیلیر نے جیتا تھا۔








