وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی امن کےلئے کوششوں کی قدر دانی اور حمایت پر نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
وزیر اعظم کا پاکستان کی امن کےلئے کوششوں کی قدر دانی اور حمایت پر نیوزی لینڈ کے ہم منصب سے اظہار تشکر
مزید خبریں
اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی امن کےلئے کوششوں کی قدر دانی اور حمایت پر نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
منگل کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایکس پر اپنے بیان میں بتایا کہ انہیں نیوزی لینڈ کے ہم منصب کرسٹوفر لیوکسان کا ٹیلیفون موصول ہوا جس پر خوشی ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری خوشگوار اور نتیجہ خیز گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ میں امن کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں پر تبادلۂ خیال ہوا۔
انہوں نے پاکستان کی مخلصانہ امن کوششوں کی قدردانی اور حمایت پر نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی فون پر ہم نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو کی اور نیوزی لینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی قیمتی خدمات کو بھی سراہا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے وزیرِاعظم کرسٹوفر لیوکسان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی اور وہ جلد ان کی میزبانی کے منتظر ہیں۔








