پنجاب میں سپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے،صوبائی وزیر کھیل

صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر سے نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمان نے ملاقات کی۔اس موقع پر وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلمان ملک اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی بھی موجود تھے

لاہور۔28اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر سے نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمان نے ملاقات کی۔اس موقع پر وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلمان ملک اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی بھی موجود تھے۔منگل کے روز ہونیوالی ملاقات میں پی ایم یو کے افسران نے پنجاب میں جاری ترقیاتی سپورٹس سکیموں پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر کھیل نے منصوبوں کی شفافیت اور اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پرکہا ہے کہ پنجاب میں جاری ترقیاتی سپورٹس سکیموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب ایک مضبوط ٹیم ورک کے ذریعے سپورٹس کے شعبے کو مزید ترقی دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ملک فیصل ایوب کھوکھرنے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں سپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،پنجاب میں کھیلوں کے میدان آباد کیے جارہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

مزید خبریں