چین میں 9واں ’’ڈیجیٹل چائنا سمٹ‘‘شروع

چین میں 9ویں ’’ڈیجیٹل چائنا سمٹ‘‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق ’’ڈیجیٹل اور سمارٹ ٹیکنالوجیز کی اختراعی ترقی کی تیزی اور ڈیجیٹل چائنا کی تعمیر کا مزید فروغ ‘‘ کے موضوع پر ڈیجیٹل چائنا سمٹ کا آغاز بدھ کو چین کے شہر فو چو میں ہوا۔

بیجنگ۔29اپریل (اے پی پی):چین میں 9ویں ’’ڈیجیٹل چائنا سمٹ‘‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق ’’ڈیجیٹل اور سمارٹ ٹیکنالوجیز کی اختراعی ترقی کی تیزی اور ڈیجیٹل چائنا کی تعمیر کا مزید فروغ ‘‘ کے موضوع پر ڈیجیٹل چائنا سمٹ کا آغاز بدھ کو چین کے شہر فو چو میں ہوا۔

سمٹ کے دوران 120 سے زائد ثمرات جاری کئے جائیں گے جن میں ’’ڈیجیٹل چائنا ڈویلپمنٹ رپورٹ 2025‘‘، ڈیجیٹل چائنا ڈویلپمنٹ انڈیکس اور نیشنل ڈیٹا ریسورسز سروے رپورٹ 2025 شامل ہیں۔