وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی کی ملاقات، ریلویز سے متعلق امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ریلویز میں عوامی سہولیات اور باحفاظت سفر کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ریلوے میں فریٹ سروس کو مزید مؤثر بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ریلویز میں عوامی سہولیات اور باحفاظت سفر کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ریلوے میں فریٹ سروس کو مزید مؤثر بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ محمد حنیف عباسی نے وزیراعظم کو ریلویز سے متعلقہ امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے پاکستان ریلویز میں عوامی سہولت اور باحفاظت سفر کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فریٹ سروسز کو مزید مؤثر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے ریلویز کی جانب سے مسافروں کی سہولیات کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔