وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر خالد حسین مگسی کی ملاقات، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلقہ امور اور جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر خالد حسین مگسی کی ملاقات، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلقہ امور اور جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے مرکزی صدر خالد حسین مگسی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو اپنی وزارت سے متعلقہ امور اور جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔