ہیلی بیپٹسٹ کی بڑی فتح، عالمی نمبر ون آریاناسبالینکا کوہرا کرمیڈرڈ اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں رسائی

امریکا کی ٹینس کھلاڑی ہیلی بیپٹسٹ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور دفاعی چیمپئن آریانا سبالینکا کو میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل

میڈرڈ۔29اپریل (اے پی پی):امریکا کی ٹینس کھلاڑی ہیلی بیپٹسٹ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور دفاعی چیمپئن آریانا سبالینکا کو میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر اپنے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق 24 سالہ امریکا کی ٹینس کھلاڑی ہیلی بیپٹسٹ ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں 27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا اپ سیٹ شکست دے کر ٹاپ فوررائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے میچ میں24 سالہ امریکا کی ٹینس کھلاڑی ہیلی بیپٹسٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے عالمی نمبر ون اور دفاعی چیمپئن 27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا کو 6-2، 2-6 اور 6-7(6-8)سے اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، اس جیت کے ساتھ ہیلی بپٹسٹ پہلی بار ڈبلیو ٹی اے ایک ہزار ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہیں، جہاں امریکی کھلاڑی ہیلی بپٹسٹ کا مقابلہ روسی حریف کھلاڑی میرا اینڈریوا سے ہوگا۔اس شکست کے بعد دفاعی چیمپئن آریانا سبالینکا کی 15 میچز پر مشتمل جیت کا شاندار تسلسل بھی ختم ہو گیا، وہ میڈرڈ میں دفاعی چیمپئن بھی تھیں۔میچ کے بعد آریانا سبالینکا کا کہنا تھا کہ مقابلہ سخت تھا اور دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا، تاہم تیسرے سیٹ میں چند مواقع ضائع ہوئے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس شکست سے سیکھ کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں گی۔