وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے بدھ کے روز کے الیکٹرک کے چیئرمین شہریار چشتی نے ملاقات کی
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال سے چیئرمین کے الیکٹرک شہریار چشتی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے بدھ کے روز کے الیکٹرک کے چیئرمین شہریار چشتی نے ملاقات کی جس میں پاکستان کے توانائی شعبے کو درپیش موجودہ چیلنجز، مستقبل کی ضروریات اور ترقی کے وسیع مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان کی معاشی ترقی کی بے پناہ صلاحیت، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے امکانات اور پائیدار ترقی کے لیے نئی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر برآمدات میں اضافے، صنعتی پیمانے کو مستحکم بنانے اور معاشی اثرات کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی اہم گفتگو ہوئی۔فریقین نے صاف ستھری موبلٹی، توانائی کی منتقلی اور ماحول دوست حل کو مستقبل کی معاشی حکمتِ عملی کا اہم جزو قرار دیا۔ اس موقع پر اس امر پر زور دیا گیا کہ پرائیویٹ سیکٹر اور بزنس کمیونٹی پاکستان کی معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور خوشحالی کی حقیقی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔








