لاہور ہائیکورٹ ،قتل کے ملزم کا 6 سال سے ٹرائل مکمل نہ ہونے پر رپورٹ طلب

لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم فیضان شوکت کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران چھ سال گزرنے کے باوجود ٹرائل مکمل نہ ہونے پر رپورٹ طلب کرلی

لاہور۔29اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم فیضان شوکت کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران چھ سال گزرنے کے باوجود ٹرائل مکمل نہ ہونے پر رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کی۔ بدھ کے روز دوران سماعت ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ راحیلہ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ تفتیشی افسر اور دیگر پولیس افسران بھی ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ 6 سال گزرنے کے باوجود ٹرائل کیوں مکمل نہیں ہوا۔ عدالت نے متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔