چین کے شہر ثانیہ میں ایشین بیچ گیمز،پاکستانی پہلوانوں کی شاندار کارکردگی
چین کے شہر ثانیہ میں ایشین بیچ گیمز،پاکستانی پہلوانوں کی شاندار کارکردگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):چین کے شہر ثانیہ میں جاری ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسلنگ کے مقابلوں میں فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کے نامور پہلوان انعام بٹ اور اسد اللہ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے اپنے مقابلے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔
80 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں اسد اللہ نے روایتی حریف بھارت کو شکست دی جبکہ سیمی فائنل میں انہوں نے میزبان چین کے پہلوان کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔دوسری جانب انعام بٹ نے کوارٹر فائنل میں بحرین اور سیمی فائنل میں منگولیا کے حریفوں کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ایشین بیچ گیمز کے ریسلنگ فائنل میں اب پاکستانی پہلوانوں کا مقابلہ ایرانی حریفوں سے ہوگا۔








