وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بارے تبادلہ خیال کیا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
پشاور۔ 29 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے بدھ کے روز یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس نے ملاقات کی جس دوران دوطرفہ تعاون بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان سی ایم ہائوس کے مطابق وزیر اعلیٰ نے وفد کا خیر مقدم کیا اور سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام میں یورپی یونین کے تعاون کو سراہا۔
ملاقات میں باہمی تعاون کے جاری اور مستقبل کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق نصاب اور کورسز میں اصلاحات اور نوجوانوں پر سرمایہ کاری کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کا بجٹ کئی گنا بڑھایا گیا اور تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، انٹرمیڈیٹ سطح پر یتیموں اور طالبات کو مفت تعلیم کی فراہمی کے لیے ایجوکیشن کارڈ متعارف کرایا گیا ہے۔
سفیر یورپی یونین کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اور ووکیشنل سکلز ترجیحی شعبے ہیں،سینٹر آف ایکسی لینس مستقبل کی ضروریات کے مطابق جدید ماڈل ہے۔ ملاقات میں مینا خان آفریدی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور یورپی یونین کے حکام نے شرکت کی








