پروفیسر احسن اقبال سے ثمر ہارون بلور کی ملاقات، خیبر پختونخوا کی ترقیاتی ترجیحات اور عوامی فلاح کے منصوبوں بارے تبادلہ خیال کیا

پروفیسر احسن اقبال سے ثمر ہارون بلور کی ملاقات، خیبر پختونخوا کی ترقیاتی ترجیحات اور عوامی فلاح کے منصوبوں بارے تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسc سے بدھ کے روز مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے ملاقات کی جس دوران خیبر پختونخوا کی ترقیاتی ترجیحات، عوامی فلاح کے منصوبوں اور سیاسی قیادت کے کردار بارے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ثمر ہارون بلور نے خیبر پختونخوا کو درپیش اہم چیلنجز اور عوامی ضروریات سے آگاہ کرتے ہوئے صوبے میں جامع اور پائیدار ترقی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اختیار کرنے پر زور دیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں متوازن ترقی، علاقائی ہم آہنگی اور عوامی فلاح کے ایجنڈے کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ تمام صوبوں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ خواتین کی سیاسی و سماجی قیادت جمہوری عمل کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، عوامی خدمت، معاشی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں میں مؤثر مداخلت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ملاقات کو جمہوری نمائندگی کے فروغ، خواتین کی قیادت کے اعتراف اور خیبر پختونخوا میں ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنانے کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیا گیا