جاپان متروک کیمیائی ہتھیاروں کے مسئلے کو حل کرنے کے عمل کو تیز کرے،چین

جاپان متروک کیمیائی ہتھیاروں کے مسئلے کو حل کرنے کے عمل کو تیز کرے،چین

بیجنگ۔29اپریل (اے پی پی):چین نے ایک بار پھر جاپان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وہ متروک کیمیائی ہتھیاروں (ACWs) کے مسئلے کو حل کرنے کے عمل کو تیز کرے ۔

شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بدھ کو معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران اُس سوال کے جواب میں کہی جو کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے نفاذ کی 29ویں سالگرہ کے حوالے سے پوچھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ یہ جاپان کی غیر متزلزل ذمہ داری ہے کہ وہ چینی عوام کو ان کا صاف ستھرا ماحول واپس دے اور کیمیائی ہتھیاروں سے پاک دنیا کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ کو ختم کرے۔