ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے یواین ڈی پی کے ایف آر بی پراجیکٹ کے نمائندہ وفد کی ملاقات

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے یواین ڈی پی کے ایف آر بی پراجیکٹ کے نمائندہ وفد کی ملاقات

کوئٹہ۔ 29 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے یواین ڈی پی کے ایف آر بی پراجیکٹ کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں ہیساشی ازومی (پروگرام منیجر)، آمنہ اختر (پروگرام اسپیشلسٹ)، سہیل خان (ایل ایس اے، یو این ڈی پی سب آفس کوئٹہ)، سجاد خٹک (انجینئر اینالسٹ) اور سید عمار حیدر آغا (فیلڈ امپلیمنٹیشن آفیسر) نے شرکت کی۔

وفد نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو کوئٹہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے یواین ڈی پی کے ترقیاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے دوران مستقبل میں مشترکہ کام کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔