پی ایم اینڈ ڈی سی نے فارن میڈیکل گریجویٹس کیلئے لائسنس کے حصول سے قبل نیشنل رجسٹریشن ایگزامینیشن لازمی قرار دیدیا
پی ایم اینڈ ڈی سی نے فارن میڈیکل گریجویٹس کیلئے لائسنس کے حصول سے قبل نیشنل رجسٹریشن ایگزامینیشن لازمی قرار دیدیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے فارن میڈیکل گریجویٹس کیلئے لائسنس کے حصول سے قبل نیشنل رجسٹریشن ایگزامینیشن (این آر ای) کو لازمی قرار دیتے ہوئے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔پی ایم اینڈ ڈی سی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نیشنل رجسٹریشن ایگزامینیشن آئندہ ماہ 17 مئی بروز اتوار منعقد ہو گا جس میں شرکت فارن میڈیکل گریجویٹس کیلئے پاکستان میں میڈیکل پریکٹس کا لائسنس حاصل کرنے کیلئے ضروری ہو گی۔مزید برآں این آر ای سٹیپ ون کیلئے آن لائن رجسٹریشن پورٹل کی آخری تاریخ میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔
اب امیدوار 4 مئی تک اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں گے جبکہ اس سے قبل آخری تاریخ 29 اپریل مقرر تھی۔پی ایم اینڈ ڈی سی نے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں تاکہ امتحان میں شرکت ممکن ہو سکے۔امیدواروں کو مزید تفصیلات اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے پی ایم اینڈ ڈی سی کی ویب سائٹ سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔








