قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلے کی منظوری دے دی

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلے کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم کے مشورے پر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کی روشنی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلے کی منظوری دے دی ۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر پیوئنی جج جسٹس محسن اختر کیانی کے لاہور ہائی کورٹ جبکہ جسٹس بابر ستار کے اسلام آباد ہائی کورٹ سے پشاور ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری دے دی ۔ قائم مقام صدر نے جسٹس سمن رفعت امتیاز کے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سندھ ہائی کورٹ تبادلے کی بھی منظوری دے دی۔

مزید خبریں