اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وزارت قانون و انصاف نےاسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے آئین کی شق 200 (1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا لاہور ہائیکورٹ، جسٹس بابر ستار کا پشاور ہائیکورٹ جبکہ جسٹس ثمن رفعت کا سندھ ہائیکورٹ تبادلہ کر دیا ہے۔

مزید خبریں