جنوبی کوریا کے شہر یوئی وانگ میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے واقعے کے دوران انخلا کرتے ہوئے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
جنوبی کوریا ،اپارٹمنٹ میں آتشزدگی، انخلا کے دوران ایک شخص ہلاک
سیئول ۔30اپریل (اے پی پی):جنوبی کوریا کے شہر یوئی وانگ میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے واقعے کے دوران انخلا کرتے ہوئے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
شنہوا کے مطابق آگ لگنے کے بعد عمارت کے رہائشیوں نے فوری طور پر باہر نکلنے کی کوشش کی، تاہم ایک رہائشی انخلا کے دوران گرنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے ساتھ دیگر رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔









