لندن۔30اپریل (اے پی پی):نائیجیریا کی فٹ بال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ نائیجیریا کی قومی ٹیم سپر ایگلز جون میں فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے بین الاقوامی میچوں کے آغاز سے قبل پرتگال اور پولینڈ کے خلاف 2 دوستانہ میچ کھیلے گی۔بی بی سی کے کے مطابق نائیجیریاکی قومی فٹبال ٹیم جون میں بین الاقوامی وقفے کے دوران دوستانہ میچز کھیلے گی پہلا میچ 3 جون کو …
فیفا ورلڈ کپ کے سے قبل نائیجیریا اور پرتگال کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا جائے گا،نائیجیرین فٹ بال فیڈریشن

مزید خبریں
لندن۔30اپریل (اے پی پی):نائیجیریا کی فٹ بال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ نائیجیریا کی قومی ٹیم سپر ایگلز جون میں فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے بین الاقوامی میچوں کے آغاز سے قبل پرتگال اور پولینڈ کے خلاف 2 دوستانہ میچ کھیلے گی۔بی بی سی کے کے مطابق نائیجیریاکی قومی فٹبال ٹیم جون میں بین الاقوامی وقفے کے دوران دوستانہ میچز کھیلے گی پہلا میچ 3 جون کو پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے قومی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ 10 جون کو پرتگال کے خلاف ہوگا، جس کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
فیڈریشن حکام کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے لئے ہر بین الاقوامی وقفے میں مضبوط حریفوں کے خلاف کھیلنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔ پرتگال کے خلاف میچ خاص اہمیت کا حامل ہوگا کیونکہ یہ میچ پرتگال کے لیے امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل آخری ہوگا۔نائیجیریا کی ٹیم حالیہ مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکی ہے جہاں اس نے ایران کو شکست دی جبکہ اردن کے خلاف مقابلہ برابر رہا۔
یہ میچ ترکی کے شہر انطالیہ میں کھیلے گئے تھے۔جون کے مقابلوں سے قبل سپر ایگلز مئی کے آخر میں لندن میں ہونے والے یونٹی کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع بھی کریں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ نائیجیریا تین بار افریقی چیمپئن رہ چکی ہے، مسلسل دوسری بار عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کے بعد ٹیم کو ازسرنو منظم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔








