لبنان میں اسرائیلی حملے میں4 سالہ بچی والدہ سمیت شہید

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں گھر پر حملہ کر کے 4 سالہ بچی اور اس کی والدہ کو شہید کر دیا۔

بیروت۔30اپریل (اے پی پی):اسرائیل نے جنوبی لبنان میں گھر پر حملہ کر کے 4 سالہ بچی اور اس کی والدہ کو شہید کر دیا۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے طیردبہ میں گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 سالہ بچی میلا اور اس کی والدہ شہید ہو گئیں۔

لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 2,500 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں 170 سے زائد بچے شامل ہیں۔