صوابی ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا سروس ڈیلیوری سنٹر رزڑ کادورہ

اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزڑ صوابی صبیحہ ہستم نے جمعرات کےروز سروس ڈیلیوری سنٹر تحصیل رزڑ کا اچانک دورہ کیا۔

پشاور۔ 30 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزڑ صوابی صبیحہ ہستم نے جمعرات کےروز سروس ڈیلیوری سنٹر تحصیل رزڑ کا اچانک دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر صوابی کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران عوامی سہولیات، ریونیو سروسز اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزڑ نےاس موقع پر عوامی مسائل سنے اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر عوام نے دل کھول کر اپنے مسائل پیش کیے اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔یہ اقدام گڈ گورننس اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو بروقت اور شفاف خدمات فراہم کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔