کھیتوں سے تعمیراتی مقامات تک محنت کش قوم کی خوشحالی کی بنیاد ہیں،وفاقی وزیر مواصلات
کھیتوں سے تعمیراتی مقامات تک محنت کش قوم کی خوشحالی کی بنیاد ہیں،وفاقی وزیر مواصلات

مزید خبریں
اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے انسانی ترقی کے ضامن لاکھوں محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیتوں سے تعمیراتی مقامات تک محنت کش قوم کی خوشحالی کی بنیاد ہیں، ہمارا ایمان محنت کو ایک مقدس اور نہایت عظیم فریضہ قرار دیتا ہے۔
یوم مزدود کے موقع پر جاری پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ مزدور کو پسینہ خشک ہونے سے پہلے مزدوری ادا کرنا اسلامی اقدار کا حصہ ہے، ورکرز کی عزت نفس، حفاظت اور منصفانہ معاوضہ ہماری اولین ترجیح ہے، کمیونیکیشنز اور انفراسٹرکچر ٹیمیں جدید پاکستان کی بنیادیں استوار کر رہی ہیں۔
انہوں نے شاہراہوں کے انفراسٹرکچر پر کام کرنے والے محنت کشوں کو خصوصی سلام پیش کرتے ہوئے مستقبل کی تعمیر کرنے والے تمام محنت کشوں کو یوم مزدور کی مبارک باد دی۔







