نوجوان کشمیری شاعر کا ایل اوسی سےافواج پاکستان اورقوم کے نام پیغام
نوجوان کشمیری شاعر کا ایل اوسی سےافواج پاکستان اورقوم کے نام پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):معرکہ حق کوایک سال مکمل ہونے پر نوجوان کشمیری شاعر نے ایل اوسی سےافواج پاکستان اورقوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ معرکہ حق کوایک سال مکمل ہونےکو ہےلیکن قومی اتحاداور لازوال قربانیوں کی داستان آج بھی عوام کےدلوں میں زندہ ہے، آزادکشمیرسمیت پوری قوم معرکہ حق کودفاعِ وطن،قومی غیرت اوراستقامت کی علامت قراردےرہی ہے۔
جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کےنوجوان ترانوں،تحریروں اوردعاؤں کےذریعےشہدااورغازیوں سے عقیدت کااظہارکررہےہیں، نیلم ویلی کےنوجوان شاعرکی جانب سےافواج پاکستان اورپوری قوم کو شاعرانہ اندازمیں خراج تحسین پیش کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کےنوجوان شاعرنےاپنے کلمات ایل اوسی پرجاکربزدل دشمن بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اداکیے۔آپریشن بنیان مرصوص نےثابت کیاکہ متحد قوم کےحوصلےکوکوئی طاقت شکست نہیں دےسکتی۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق صرف عسکری کامیابی نہیں بلکہ قومی اعتماد،اجتماعی قوت اور حب الوطنی کی روشن مثال بن گیا ہے۔







