بلاوائیو ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ (آج) ہفتہ سے کوئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں شروع ہو گا، میزبان زمبابوین ٹیم کو برینڈن ٹیلر اور کائل جروس کی خدمات حاصل ہوں گی، دونوں کھلاڑی بالترتیب تین اور چار برس بعد زمبابوے کی طرف سے پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے، دونوں کھلاڑیوں نے مالی …
زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ (آج) شروع ہو گا

مزید خبریں
بلاوائیو ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ (آج) ہفتہ سے کوئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں شروع ہو گا، میزبان زمبابوین ٹیم کو برینڈن ٹیلر اور کائل جروس کی خدمات حاصل ہوں گی، دونوں کھلاڑی بالترتیب تین اور چار برس بعد زمبابوے کی طرف سے پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے، دونوں کھلاڑیوں نے مالی بحران کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے کاﺅنٹی کلبوں سے معاہدہ کیا تھا تاہم زمبابوین بورڈ کی درخواست پر دونوں کرکٹرز نے کاﺅنٹیز کو چھوڑ کر دوبارہ ملکی بورڈ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔








