شارجہ ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) حسن علی اور سپنرز کی عمدہ باﺅلنگ کے بعد شعیب ملک اور بابر اعظم کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل کر لی، سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 43.4 اوورز میں …
پاکستان نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے ہرا دیا

مزید خبریں
شارجہ ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) حسن علی اور سپنرز کی عمدہ باﺅلنگ کے بعد شعیب ملک اور بابر اعظم کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل کر لی، سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 43.4 اوورز میں 173 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، لاہیرو تھریمانے کے سوا آئی لینڈرز کا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، تھریمانے 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان اپل تھرنگا سمیت تین کھلاڑی صفر پر آﺅٹ ہوئے، حسن علی نے 3، عماد وسیم اور شاداب خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں پاکستانی ٹیم نے 174 رنز کا ہدف 39 اوورز میں محض 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، 58 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم اور شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی اور چوتھی وکٹ میں 119 ناقابل شکست رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی، بابر اعظم اور شعیب ملک 69، 69 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، بابر اعظم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔








