شعیب ملک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں مائیکل بیون کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

شارجہ ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق آسٹریلوی بلے باز مائیکل بیون کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، ملک نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، ملک نے 256 میچز میں 9 سنچریوں اور 41 نصف سنچریوں کی …

شارجہ ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق آسٹریلوی بلے باز مائیکل بیون کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، ملک نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، ملک نے 256 میچز میں 9 سنچریوں اور 41 نصف سنچریوں کی مدد سے 6926 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ مائیکل بیون نے 6912 رنز بنا رکھے تھے، اسطرح ملک زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 39ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply