میکڈونلڈز پاکستان آئی ٹی ایف چیمپئن شپ 2026 (ITF M-15 لیگ-2) کا آغاز
میکڈونلڈز پاکستان آئی ٹی ایف چیمپئن شپ 2026 (ITF M-15 لیگ-2) کا آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):میکڈونلڈز پاکستان آئی ٹی ایف چیمپئن شپ 2026 (ITF M-15 لیگ-2) کا آغاز پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہو گیا ہے۔ اس باوقار بین الاقوامی ایونٹ میں 22 ممالک کے مجموعی طور پر 86 مرد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ شرکت کرنے والے ممالک میں پاکستان، کویت، روس، ازبکستان، سویڈن، مراکش، ملائیشیا، برطانیہ، اٹلی، لیتھوانیا، چین، ترکی، الجزائر، کینیڈا، آئرلینڈ، پولینڈ، ہانگ کانگ، یونان، لبنان، جرمنی، فرانس اور جاپان شامل ہیں۔ الجزائر کے سمیر حمزہ ریگوئیگ جن کی اے ٹی پی رینکنگ 844 ہے جو کے ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ ہیں۔
صدر پی ٹی ایف اعصام الحق قریشی اور سیکرٹری جنرل پی ٹی ایف کرنل ضیاء الدین طفیل نے ایونٹ کے لیگ-2 میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کو ممکن بنانے پر سپانسرز کا شکریہ ادا کیا۔
نتائج کے مطابق مردوں کے سنگلز کوالیفائنگ پہلے رائونڈ میں سرمد علی خان (پاکستان) نے گریگوری میکسیمینکو (روس) کو 6-1، 6-1 سے شکست دی، احمد نائل قریشی (پاکستان) نے نیڈ اسمتھ (برطانیہ) کو 7-5، 6-4 سے شکست دی، جیووانی سماحا (لبنان) نے ایڈم باجورکو (پولینڈ) کو 6-4، 5-2 (ریٹائرڈ) سے شکست دی،
محمد عبداللہ (برطانیہ) نے محمد عبداللہ (پاکستان) کو 6-0، 6-0 سے شکست دی، محمد حذیفہ خان (پاکستان) نے گو ناکامیچی (جاپان) کو 6-4، 4-3 (ریٹائرڈ) سے شکست دی، محمد حمزہ عاصم (پاکستان) نے عدنان رشید خان (پاکستان) کو 6-0، 6-0 سے شکست دی، برکت خان (پاکستان) نے علی ظفر (پاکستان) کو 6-0، 6-1 سے شکست دی، محمد عابد علی خان اکبر (پاکستان) نے ارسام سلیم (پاکستان) کو 6-0، 6-0 سے شکست دی۔
مردوں کے سنگلز کوالیفائنگ دوسرے رائونڈمیں مکار کریووشچیکوف (روس) نے سرمد علی خان (پاکستان) کو 6-0، 6-0 سے شکست دی، ایلیوس ابروروف (ازبکستان) نے شوال عظیم (پاکستان) کو 6-0، 6-0 سے شکست دی، عبدالعزیز عثمانجونوف (ازبکستان) نے احمد نائل قریشی (پاکستان) کو 6-4، 6-2 سے شکست دی،
ذوہیب افضل ملک (پاکستان) نے فیڈور دوروخوف (روس) کو 6-4، 6-3 سے شکست دی۔جوش رو فلینلی (آئرلینڈ) نے ژیویوان گو (چین) کو 6-3، 6-3 سے شکست دی، ایوان ایوتکن (روس) نے جیووانی سماحا (لبنان) کو 7-5، 7-6(2) سے شکست دی، محمد طلحہ خان (پاکستان) نے سمیر احمد (پاکستان) کو 6-0، 6-2 سے شکست دی، ایڈم فراگ-کاؤ (کینیڈا) نے محمد عبداللہ (برطانیہ) کو 6-0، 6-0 سے شکست دی، شوکرخ توشپولاتوف (ازبکستان) نے محمد حذیفہ خان (پاکستان) کو 1-6، 6-1، 10-6 سے شکست دی، الیگزی دوبینن (روس) نے احمر سعید (پاکستان) کو 6-0، 6-0 سے شکست دی۔








