وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر چوہدری محسن عزیز کی ملاقات

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر چوہدری محسن عزیز کی ملاقات

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر انجینئر چوہدری محسن عزیز نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران آمدہ انتخابات سمیت آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) حویلی طالب بھٹی اور چوہدری احسن عزیز ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

مزید خبریں