مقبوضہ کشمیر ، میر واعظ کی بار بار گھر میں نظر بندی اور جامع مسجد کی مسلسل بندش کی مذمت

سرینگر ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ میر واعظ کو بار بار گھر میں نظر بند کر کے انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فور م کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کی لگاتار چوتھے جمعہ …

سرینگر ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ میر واعظ کو بار بار گھر میں نظر بند کر کے انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فور م کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کی لگاتار چوتھے جمعہ کو بندش ، شہر میں پابندیوں کے نفاذ کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو محصور کرنے او ر میر واعظ کو اپنی رہائش گاہ میں نظر بند کر کے ان کی دینی او ر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبایا نہیں جاسکتا۔

مزید خبریں

Leave a Reply