اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کی آرگنائزنگ کمیٹی نے دسمبر میں ہونے والے عالمی ٹینس ایونٹس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی،ایونٹس میں غیر ملکی کھلاڑیوں اور ریفریز کو بھر پور سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز سیکرٹری ثناءاللہ امان کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔ٹورنامنٹس ڈائریکٹرز کرنل گل رحمان، …
پی ٹی ایف نے عالمی ٹینس ایونٹس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کی آرگنائزنگ کمیٹی نے دسمبر میں ہونے والے عالمی ٹینس ایونٹس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی،ایونٹس میں غیر ملکی کھلاڑیوں اور ریفریز کو بھر پور سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز سیکرٹری ثناءاللہ امان کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔ٹورنامنٹس ڈائریکٹرز کرنل گل رحمان، عاصم شفیق اور کامران خلیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔اجلاس میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز نے ایونٹس کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔اس موقع پر پی ٹی ایف کے سیکرٹری ثناءاللہ امان نے بتایا کہ تینوں ایونٹس میں ایران سے تعلق رکھنے والے4 انٹرنیشنل ریفری اور ایک پاکستانی ریفری شرکت کریں گے جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔








