صدرِ آصف علی زرداری کا مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی حملے میں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چارسدہ میں مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے اور ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ایسے بزدلانہ، دہشت گردانہ اقدامات سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے، وطنِ عزیز سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے …

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چارسدہ میں مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے اور ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ایسے بزدلانہ، دہشت گردانہ اقدامات سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے، وطنِ عزیز سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی عزم مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔

صدر آصف علی زرداری نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور اللّہ تعالیٰ سے ان کی درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا