وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت ایٹا کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت ایٹا کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

مزید خبریں
پشاور۔ 05 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت منگل کے روز ایجوکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ایوالویشن ایجنسی( ایٹا) کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ایٹا میں متعارف اصلاحات پر اطمینان اور ایٹا کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے۔
اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے خصوصی بر یفنگ دی گئی ۔بر یفنگ کے مطابق ایٹا کے تحت ٹیسٹنگ نظام پیپر بیسڈ سے کمپیوٹر بیسڈ نظام پر منتقل ہو گیا ہے ،کمپوٹر بیسڈ نظام سے کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا، نقل اور پیپر لیکج کے امکانات ختم ہوگئے ہیں ۔
بریفنگ کے مطابق ایٹا کے تحت امتحانات کی لائیو سٹریمنگ ہوتی ہے، نتائج فوری جاری ہوتے ہیں،عوامی اعتماد بحال کرنے اور پبلک فیڈ بیک کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ایکٹیو کر دیا گیا ہے ۔بریفنگ کے مطابق کمپیوٹر بیسڈ نظام سے کاغذ کا استعمال ختم ہو گیا ہے ،ایٹا کے تحت گزشتہ سال 37 پراجیکٹس جبکہ رواں سال 166 پراجیکٹس مکمل کیے گئے۔
بریفنگ کے مطابق ٹیسٹ میں نقل کے خاتمے کے لیے فیس ریکگنیش، کوالٹی چیک، سورس بیسڈ کاونٹرنگ، سخت سزاؤں کا نظام نافذ ہے،ایٹا میں ٹیسٹ کے لیے رول نمبر کی بجائے فیس لاگ ان کا نظام متعارف کرانے پر کام جاری ہے۔ بریفنگ کے مطابق ایٹا کے مالی اور انتظامی نظام کو مضبوط اور محفوظ بنانے کے لیے مینوئل تیار کر لیا گیا ہے ،ٹیسٹ کے نگران اسٹاف میں 50 فیصد خواتین شامل ہیں ۔
بریفنگ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ایٹا کے خلاف 90 مقدمات درج ہوئے جن میں سے 86 ایٹا کے حق میں فیصلہ ہوئے، 4 زیر التواء ہیں ،ایٹا کے نئے ایکٹ کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے، ایٹا کی آئی ایس او 9000 سرٹیفیکیشن ہو چکی ہے ۔بریفنگ کے مطابق وفاقی حکومت کے ادارے اور گلگت بلتستان حکومت بھی ایٹا کی خدمات لے رہے ہیں ۔








