نائب وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ لیا گیا

نائب وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے موجودہ کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ لینے کے لئے منگل کو یہاں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ رواں سیزن میں چینی کی پیداوار حوصلہ افزا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے میں مدد کے ساتھ ساتھ ملکی طلب کو پورا کرنے کے لئے مارکیٹ میں مناسب رسد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے علاوہ صنعت، تجارت اور نیشنل فوڈ سکیورٹی کے سیکرٹریز اور متعلقہ محکموں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔