شارجہ ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں ٹیم کی جیت میں اہم کردار کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں کردار ادا کروں۔ سری لنکا کے خلاف رواں ون …
ہر میچ میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانا ہدف ہے، بابر اعظم

مزید خبریں
شارجہ ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں ٹیم کی جیت میں اہم کردار کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں کردار ادا کروں۔ سری لنکا کے خلاف رواں ون ڈے سیریز میں بابر اعظم کی اب تک کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے، انہوں نے چار میچز میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری بنا رکھی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میری اننگز ٹیم کی جیت کے کام آئی








