نیوزی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ، میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور 3ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی

نیوزی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ، میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور 3ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی

لندن۔6مئی (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم رواں ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3ایک روزہ اور 3ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی )کے اعلامیے کے مطابق 3ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ 10مئی کو ریور سائیڈ گراؤنڈچیسٹر لی سٹریٹ ،دوسرا 13مئی کو کائونٹی گرائونڈ نارتھمپٹن اور تیسرا و آخری ون ڈے میچ 16مئی کو صوفیہ گارڈنزکارڈف میں کھیلا جائے گا۔

ایک روزہ میچز کی سیریز میں انگلینڈ ٹیم کی قیادت چارلی ڈین جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو امیلیا کیر لیڈ کریں گی۔

ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 20مئی کو کائونٹی گرائونڈ ڈربی ، دوسرا 23 مئی کو سینٹ لارنس گراؤنڈکینٹربری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی -20میچ 25مئی کو کائونٹی گرائونڈ ہوو میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں