اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ حکومت ملکی قسمت بدلنے والے منصوبے اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار سست نہ ہونے دے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرے جو جان بوجھ کر سیاسی مفادات کیلئے ملک و قوم کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کو اس منصوبے پر اثر …
حکومت ملکی قسمت بدلنے والے منصوبے اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار سست نہ ہونے دے ،صدر پاکستان اکانومی واچ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ حکومت ملکی قسمت بدلنے والے منصوبے اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار سست نہ ہونے دے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرے جو جان بوجھ کر سیاسی مفادات کیلئے ملک و قوم کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کو اس منصوبے پر اثر انداز نہ ہونے دیا جائے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ قتصادی راہداری پاکستان کی قسمت بدلنے والا منصوبہ ہے اگراس کی منصوبہ بندی اور بروقت تکمیل میں کوئی کمی رہ گئی تو یہ ملکی معیشت کیلئے بہت بڑانقصان ہو گا۔








