سیالکوٹ،معرکہ حق ہاکی چیمپین شپ کا آغاز

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی زیرنگرانی معرکہ حق ہاکی چیمپین شپ کا آغاز ہو گیا ہے۔ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں اجمل خان ہاکی کلب سیالکوٹ

سیالکوٹ۔ 06 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی زیرنگرانی معرکہ حق ہاکی چیمپین شپ کا آغاز ہو گیا ہے۔ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں اجمل خان ہاکی کلب سیالکوٹ نے ساجد پرنس مترانوالی ڈسکہ کو 3-1 گول سے شکست دے کر جیت لیا جبکہ دوسرے میچ میں میونسپل ہاکی کلب پسرور نے فارورڈ سپورٹس کلب کو 8-0 گول سے شکست دی۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سیالکوٹ افتخار گوندل نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مئی کو ہو گا اور اس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

 

مزید خبریں