نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں نائب وزیراعظم کی کوششوں اور پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی سہولت کے ذریعے امن کے قیام میں پاکستان نے خاص طور پر اہم کردار ادا کیا ہے۔
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خطے اور اس سے باہر امن اور ترقی کےلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعادہ کیا۔ فریقین نے بحری امور اور بین الاقوامی پانیوں میں حالیہ واقعات سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کے درمیان قریبی رابطہ رکھا جائے گا۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات پر بھی گفتگو کی اور اعلیٰ سطح کے روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








